واشنگٹن: کورونا وائرس کھلی ہوا میں 3گھنٹوں اور کسی سطح پر دو سے تین دن تک زندہ رہتا ہے۔
امریکی حکومت اور سائنس دانوں کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گی
ا ہے کہ کورونا وائرس ہوا اور اس سے آلودہ ہونے والی کسی شے کی سطح کو چھونے سے پھیلتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک انسان سے دوسرے کو بھی منتقل ہوتا ہے۔
تحقیق کے لیے وائرس سے متاثرہ افراد کے زیر استعمال نیبولائزر ڈیوائس سے نمونے حاصل کرکے فضا میں چھوڑے گئے۔ جس سے یہ معلوم ہوا کہ ہوا میں یہ وائرس تین گھنٹے تک زندہ رہتا ہے۔ جب کہ مختلف سطح پر یہ نمونے چھوڑے گئے تو معلوم ہوا کہ تانبے پر یہ 4 گھنٹے، گتے پر 24 گھنٹے اور پلاسٹک اور اسٹین لیس اسٹیل پر دو سے تین دن تک باقی رہتا ہے۔
ایسے ہی ٹیسٹ 2003 میں پھیلنے والے سارس وائرس کے بعد بھی اس کی مختلف حالتوں میں باقی رہنے کی استعداد معلوم کرنے کے لیے کیے گئے تھے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ، پرنسٹن یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اینجلس سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں ںے امریکی حکومت کی نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کے فراہم کردہ مالی وسائل سے یہ تجربہ کیا۔
جارج ٹاؤن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے مائیکرو بائیولوجی کی پروفیسر جولی فشر کا کہنا ہے کہ ان تجربات کے نتائج بہت اہم ہیں اور ان سے صفائی ستھرائی سے متعلق بتائی جانے والی احتیاطی تدابیر کی اہمیت کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔
انہوں ںے کہا کہ ان نتائج کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں ہاتھ دھونے کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کرنا چاہیے اور خاص طور پر کسی سطح کو چھونے کے بعد لازمی ہاتھ دھونے چاہییں کیوں کہ ممکن ہے کہ اس جگہ کو کسی متاثرہ شخص کے ہاتھ بھی لگے ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس کیا ہے؟ ابتدائی علامات اور بچاؤ کی تدابیر
کورونا وائرس کا پھیلاؤ چین سے شروع ہوا جس کے بعد دنیا میں اس کے متاثرین کی تعداد 1لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 4300 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے بچاؤ کے لیے ہاتھوں کی صفائی اور چہرے کو چھونے سے گریز کرنے کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے۔

Comments
Post a Comment