کورونا وائرس کی کتنی اقسام اور انسانوں کیلئے سب سے خطرناک کونسا وائرس ہے؟

"کورونا"، وائرسز کے اس وسیع خاندان کے لیے استعمال ہوتا ہے جو پرندوں اور انسانوں سمیت ممالیہ کو متاثر کرتا ہے۔ دنیا کو اس وقت جس نئےکورونا وائرس کا سامنا ہے وہ "کووِڈ 19" کہلاتا ہے جو کہ پہلی مرتبہ دسمبر 2019 میں چین میں سامنے آیا
دنیا میں سیکڑوں کی تعداد میں کورونا وائرس پائے جاتے ہیں لیکن ان میں سے اب تک صرف 7 ایسے ہیں جو انسانوں کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ ان سات کورونا وائرسز میں سے 4 کورونا وائرس انسانوں میں سردی اور زکام جیسی علامات ظاہر کرتے ہیں جب کہ بقیہ تین کورونا وائرس انسانوں کے لیے سنگین خطرات رکھتے ہیں۔

تمام 7 وائرس نظام تنفس کے بالائی حصے میں انفیکشن پیدا کر سکتے ہیں اور ان کی علامات سردی لگنا اور زکام جیسی ہو سکتی ہیں جب کہ دیگر علامات میں بند ناک، گلے میں درد، کھانسی، سردرد اور بخار شامل ہیں۔

امریکا کے سینٹرفار ڈیزیزکنٹرول اینڈ پریونشن(سی ڈی سی) کے مطابق بہت کم ہی کورونا وائرس نظام تنفس کے نچلے حصے میں پیچیدگیاں پیدا کرتے  ہیں، مثلاً نمونیا وغیرہ ۔ یہ پیچیدگیاں بچوں، بوڑھوں اور ایسے افراد میں زیادہ عام ہیں جنہیں پہلے سے ہی کوئی بیماری ہو یا ان کی قوت مدافعت

انسانوں میں پائے جانے والے 4 کورونا وائرس بہت عام ہیں، جنہیں 229E ، NL63 ،OC43 اور HKU1 کے ناموں سے جانا جاتا ہے۔ یہ وائرس عموماً معمولی یا درمیانے درجے کی علامات ظاہر کرتے ہیں۔

سی ڈی سی کے مطابق دنیا میں زیادہ تر لوگ اپنی زندگی میں کم از کم ان میں سے ایک وائرل انفیکشن کا شکار لازمی ہوتے ہیں اور زیادہ تر افراد خودبخود ہی اس سے صحتیاب بھی ہو جاتے


Comments