ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1625 ہوگئی جبکہ وائرس سے 20 افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1625 ہوگئی جبکہ وائرس سے 20 افراد جاں بحق اور 28 صحت یاب ہوچکے ہیں
وفاقی وزیر صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1625 ہوگئی جن میں سے 11 کی حالت تشویش ناک ہے۔  پنجاب میں 593، سندھ میں 508، بلوچستان میں 144، خیبر پختونخوا میں 195 ، گلگت بلتستان میں 128، اسلام آباد میں 51 جب کہ آزاد کشمیر 6 میں مریض زیر علاج ہیں۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہے اور 28 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید چینی امداد آگئی

چین سے کورونا وائرس کا طبی سامان لے کر ایک اور طیارہ کراچی ایئر پورٹ پہنچ گیا۔ چین سے امداد لے کر آنے والا یہ تیسرا جہاز کراچی پہنچا ہے


Comments