لاہور: پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں پر ملیریا کی دوا کا استعمال شروع کردیا گیا۔
میو اسپتال کے سی او او ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق اسپتال میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے مریضوں پر ملیریا کی دوا ستعمال کی جارہی ہے، میواسپتال لاہور میں 15 دن میں 8 مریض صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں اور جو مریض صحت یاب ہوکرگئے ہیں ان پر دوا کا نتیجہ بظاہر کامیاب رہا
کٹر اسد اسلم نے بتایا کہ چین میں ملیریا کی دوا کے استعمال کے بعد یہاں بھی فزیشن یہ دوا استعمال کررہے ہیں، پنجاب کے اسپتالوں میں ملیریا کی دوا پہلے سے موجود ہے۔
دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہےکہ حکومت نے ملیریا کی 50 ہزار سے زائد گولیاں مزید اسٹاک کرلی ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور کی مارکیٹوں سے ملیریا کی دوا غائب ہوچکی ہے۔
واضح رہےکہ امریکی ڈرگ اینڈ فوڈ ایڈمنسٹریشن نے کورونا کے مریضوں کے لیے مشروط طور پر ملیریا کی دوا استعمال کرنے کی منظوری دی ہے
Comments
Post a Comment