ملک میں کورونا کا شکار مریضوں کی تعداد 2708 ہوگئی، 40 افراد جاں بحق



 کراچی: ملک بھر میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 2708 ہوگئی ہے جن میں سے 1072 کا تعلق پنجاب سے ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 258 مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں اس وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2708 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد اس وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 13 کی حالت تشویشناک ہے۔



اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 1072، سندھ میں 839، خیبر
پختونخوا میں 343 ، بلوچستان میں 175 ، اسلام آباد 75 ، آزاد کشمیر 11 اور گلگت بلتستان میں 193 کورونا کے مریض ہیں۔

جاں بحق افراد کے اعداد و شمار

ملک بھر میں اس وقت کورونا کے 40 تصدیق شدہ مریض جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 11 کا پنجاب، 11 کا خیبر پختونخوا، ’لوگوں کو کورونا اور بھوک سے بچانا ہے‘

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  برصغیر پاک و ہند میں بڑے پیمانے میں غربت ہے۔ جس کی وجہ سے ہمیں متوازن اقدامات کرنے ہیں، کورونا کی روک تھام اور بھوک سے لوگوں کو بچانا بھی یقینی بنانا ہے۔

زائرین کی اسکردو واپسی

پاک فضائیہ نے دالبندین سے زائرین کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسکردو پہنچا دیا۔

کورونا وائرس اور کچھ احتیاطی تدابیر؛


Comments