اپریل 2020ء آزادکشمیر کا کرونا وائرس کا پہلا مریض لیاقت حسین ساکن پلندری آزادکشمیر صحت یاب ہوگیا

میرپور  4اپریل 2020ء آزادکشمیر کا کرونا وائرس کا پہلا مریض لیاقت حسین ساکن پلندری آزادکشمیر صحت یاب ہوگیا ہے لیاقت حسین کے تین عدد ٹیسٹ کروائے گے جن میں سے پہلا ٹیسٹ مورخہ17مارچ کو کیا گیا جو پازیٹیو آیا تھا موصوف کے ساتھ ایران سے بذریعہ تفتان آنیوالے دیگر چار افراد کو قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا تھا جبکہ لیاقت حسین کو

نیوسٹی آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا لیاقت حسین کے 31مارچ اور 02اپریل کو دو ٹیسٹ NIHاسلام آبا دسے کروائے گے دونوں ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر آج پانچ افراد کو نیوسٹی سے فارغ کر کے گھر بھیج دیا گیا ہے لیاقت حسین کے ہمراہ تفتان سے آنے والوں میں ناصر اقبال،شعیب الحسن ،منور حسین،محمد وسیم کو بھی گھر بھیج دیا گیا۔ہسپتال سے فارغ ہونیوالے لیاقت حسین اور دیگر چار افراد نے حکومت آزادکشمیر کی طرف سے صحت کی سہولیات اور قرنطینہ سینٹر میں کھانے پینے سمیت جملہ حفاظتی انتظامات کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ انھیں قرنطینہ سینٹر میں تمام سہولیات میسر تھیں جس پر ہم ہسپتال انتظامیہ اور سٹا ف کے شکر گزار ہیں جنھوں نے انتہائی مشکل حالات میں ہماری صحت اور ذاتی ضروریات پوری کرنے کے حوالے سے بھرپور خیال رکھاانھوں نے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان اور محکمہ صحت عامہ آزادکشمیر کی کاوشوں پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

Comments